Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویسٹ انڈیز نےتاریخ کوشکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے 31 برس بعد ایک روایت الٹ دی، پاکستان کے لئے الارم۔ملتان کی اچھی خاصی گرمی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ایک روزہ میچزکی سیریز کا آغاز ہوگیا ۔

ویسٹ انڈیز نے تاریخ کو شکست دے دی ہے۔

31 برس بعد پاکستانی سرزمین پر ٹاس جیت لیا ہے، اس طرح توقعات کے عین مطابق اس نے پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا

ویسٹ انڈیز نے کراچی میں 1991 میں ٹاس جیتا تھا، اس کے بعد 2006 تک پاکستانی سرزمین پر ملتان سمیت مختلف میدانوں میں 7 ایک روزہ میچز کھیلے، تمام میں ٹاس ہاراتھا،اس طرح 31 سال بعد اس نے ایک روایت بدل ڈالی ہے۔

دوسری روایت میں بھی اتفاق سے 31 سال کا وقت ہے،1991 میں اس نے پاکستانی سرزمین پر آخری ایک روزہ سیریز جیتی تھی، اس کے بعد سے پاکستان،عرب امارات اور اپنے ملک میں وہ باہمی ون ڈے سیریز جیت نہیں سکے ہیں، ٹاس کی روایت دیکھ کر سیریز کی روایت پر خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button