Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے براہ راست : حنظلہ خان

دوسرا ٹیسٹ ملتان میں پاکستان کو ٹاس کے وقت دھچکا، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔خرم شہزاد کی جگہ کاشف علی آئے ہیں، مہمان ٹیم میں بھی ایک تبدیلی ہے، کیمار روچ کی آمد ہوئی ہے۔

اس سے قبل ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں صبح 7 بجے سے قبل آپریشن شروع ہوگیا،میدان میں پھیلی اوس ختم کی گئی۔سٹاف نے بڑی محنت سے آوٹ فیلڈ تیار کی،پچ پر رولر پھیرا گیا۔ٹیمیں 8 بجے کے فوری بعد سٹیڈیم میں تھیں۔پریکٹس کی اور وارم اپ ہوئے ہیں۔

اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی کا عالم یہ تھا کہ ہر جانب ناکے تھے اور سخت سکیورٹی میں دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچیں۔

دو میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button