Breaking NewsSportsتازہ ترین

تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف

شاداب خان اور امام الحق کی نصف سنچریاں، پوران کی 4 وکٹیں

ملتان ث جاری تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے بلے بازی کرتے ہوئے مجموعی اسکور پر 85 تک پہنچایا تو فخر زمان 35 رنز بنا کر پوران کی گیند پر بولڈ ہوئے، بعد ازاں بابر اعظم بھی صرف ایک رن بنا کر 88 رنز پر پویلین لوٹے۔

دوسرے اینڈ پر امام الحق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر وہ 68 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، محمد حارث اور رضوان بالترتیب 113 اور 117 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔

33ویں اوور میں تیز آندھی کے باعث کھیل کو جب روکا گیا تو شاداب خان 22 اور خوشدل شاہ 15 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جبکہ پوران نے دس اوورز میں 48 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز : سکواڈز میں تبدلیاں ۔۔۔

پاکستان نے تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، حارث رؤف کی جگہ شاہ نواز دھانی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کروا کر حسن علی کو موقع دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے کہا کہ کوشش ہوگی شاہین آفریدی کی عدم موجودگی میں پاکستان پر دباؤ بڑھائیں اور سیریز کے آخری میچ میں کامیابی سمیٹیں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہنواز دھانی ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے کیپ دی۔

یہ بھی پڑھیں۔

ملتان دھانی کےلئے لکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں