Breaking NewsSportsتازہ ترین

کالی آندھی کا پاکستانی آندھی میں کھیلنے سے انکار

ملتان کی تیز آندھی تھمنے کے بعد جب 7 بجے کے آس پاس امپائرز نے دونوں ٹیموں کو کھیلنے کا اشارہ کیا تو پاکستان کے نا ٹ آئوٹ بیٹرز شاداب خان اور خوشدل شاہ وکٹ پر پہنچ گئے، ساتھ میں ویسٹ انڈین پلیئرز بھی میدان میں داخل ہوگئے تھے۔عین میدان میں آنے کے بعد انہوں نے کھیلنے سے انکار کردیا۔واپسی کی راہ لے لی۔

یہ بھی پڑھیں۔

ملتان ون ڈے : کالی آندھی کو ملتانی آندھی لڑ گئی، کھیل روک دیا گیا

صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے میچ آفیشلز بھی میدان میں بھاگے لیکن ویسٹ انڈین فیلڈرز باہر چلے گئے۔اس طرح میچ شروع نہ ہوسکا۔

ادھر پی سی بی ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ 36 منٹ ضائع ہونے پر اوورز کی کٹوتی نہیں کی جاتی ہے،امپائرز نے کھلاڑیوں کو 36 منٹ ضائع ہونے کے بعد میدان میں بلایا اور انہیں کہا کہ صورتحال کا جائزہ لے لیں، اگر ممکن ہو تو کھیل لیں۔ کھلاڑیوں نے صورتحال دیکھتے ہوئے معذرت کر لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں