Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گندم خریداری ٹارگٹ میں اضافے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کسانوں کی سہولت کیلئے گندم خریداری ٹارگٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان کیلئے گندم کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مزیدگندم خریداری کیلئے سنٹرز کو مزید فعال کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں فلور ملز مالکان،گندم آڑھتیوں اور سیڈ کمپنیوں کے نمائندگان کے مخلتف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ فلور ملز نئے گندم خریداری ٹارگٹ پورا کرنے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔رمضان بازاروں میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی پر فلور ملز کے شکر گزار ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں گندم کی قلت پیدا نہیں ہونے دینگے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ فلور ملز کا گندم سٹاک و سپلائی چین مانیٹر کرے گی۔

عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ فلور ملز گندم کے ریٹ میں غیر معمولی تبدیلی نہ آنے دیں ، گندم پالیسی کی خلاف ورزی پر فلور ملز کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button