Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی : "گندم اگاؤ مہم” اختتام پذیر ہوگئی

محکمہ زراعت پنجاب کی سربراہی میں جاری گندم اگاؤ مہم جو کہ 7 نومبر کو شروع ہوئی تھی، گزشتہ روز اختتام کو جا پہنچی۔

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے 350 طلباء و طالبات اور 12 پروفیسرز نے اس مہم میں بھر پور حصہ لیا۔

جامعہ کے طلباء اور طالبات کسانوں کے پاس جاتے رہے اور ان کو گندم لگانے اور ملکی خوراک کی ضروریات اور ان کی اہمیت بتاتے رہے۔ کسانوں کا جامعہ کے ساتھ ایک مستقل رابطہ قائم ہوا اور اس کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

طلباء و طالبات نے محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر پروگرامز اور روڈ شوز میں بھی حصہ لیا اور اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

جامعہ زرعیہ اس مہم کے اختتام کے بعد بھی کسانوں کی رہنمائی کے لیے اپنی خدمات پیش کرتی رہے گی۔

رئیسِ جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی لیڈرشپ میں یونیورسٹی، زراعت اور کسانوں کی خدمت اور رہنمائی کرتی رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button