Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

200 خصوصی افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم

سوسائٹی فار سپیشل پرسنز ملتان کے زیر اہتمام معذور افراد کے لئے تقریب تقسیم کسٹمائزڈ وہیل چیئرز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 200 افراد باہم معذوری نے اپنی وہیل چیئروصول کی۔

سوسائٹی فار سپیشل پرسن اور چرچ آف جینرز کرائسٹ کے تعاون سے 400 وہیل چیئرز بنائی گئیں
جس کو افراد باہم معذوری کی ضرورت اور سائز کے مطابق بنایا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنرملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ افراد باہم معذوری کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

سوشل ویلفیئر کے ساتھ مل کر معذور افراد کی معاشی خود مختاری اور خصوصی آلات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ملتان انتظامیہ معذور افراد کی تعلیم ، صحت اور ملازمتوں میں کوٹہ پر عملدرآمد کے لئے بھی عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔کمشنر آفس فلاحی کاموں میں مکمل معاونت فراہم کرے گا۔

معاشرے کی اصلاح کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔

عامر خٹک نے سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ افراد باہم معذوری کو کسی بھی میدان میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

تقریب میں چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس پاکستان ہیومینٹیرین پروجیکٹس (Meurs Fletcher Stephen ) اسٹیفن فلیچر میرس، ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی، اعجاز احمد شاہ، محمد افضل سپرا، طاہرہ نجم، زہرہ سجاد زیدی، اسد ممتاز، آصف اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button