زکریا یونیورسٹی کا وائس چانسلر کون ؟معمہ حل نہ ہوسکا
زکریا یونیورسٹی کی مشکلات ختم نہ ہوسکیں ، سربراہ کی عدم موجودگی نے مسائل کو گھمیر کردیا۔
زکریا یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو عدالت نے ایک ماہ کے لئے معطل کردیا تھا، ان کی معطلی کو ایک ماہ سے زائد عرصے گزر چکا ہے، مگر عدالتی احکامات تاحال موصول نہ ہوسکے ۔
ان کی جگہ پہلے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر علیم خان اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ، ان کی مدت ختم ہونے پر ڈاکٹر محمدعلی شاہ پرو وائس چانسلر بنے تو ان کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔
اسوقت صورتحال یہ ہے کہ ڈاکٹر کنڈی معطلی کی مدت پوری ہونے پر دوبارہ اپنا چارج سنبھالنے کو تیار ہیں ، جبکہ ڈاکٹر علی شاہ بھی سیٹ پر براجمان ہیں، اور انہوں نے کانووکیشن کا اعلان بھی کردیا ہے۔
کیمپس میں یہ خبر عام ہے کہ ڈاکٹر کنڈی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے، آج سوموار کو اگر ڈاکٹر کنڈی اپنے عہدے کو چارج سنبھالتے ہیں تو رجسٹرار صہیب راشد خان کی بحالی بھی ہوجائے گی، جس کے بعد رجسٹرار کو تبدیل ہونا پڑے گا۔
اس طرح آج سوموار کا دن یونیورسٹی میں ہنگامہ خیز رہے گا۔