زکریا یونیورسٹی کا وائس چانسلر کون؟ فیصلہ 24 گھنٹوں میں متوقع، ڈاکٹر زبیر اقبال پہلی پوزیشن پر موجود
زکریا یونیورسٹی سمیت پنجاب کی 25 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی آخری مرحلے میں داخل ، ڈاکٹر زبیر اقبال ملتان کے پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
تفصیل کے مطابق پنجاب کی 25 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کاآخری مرحلہ شروع ہوگیا، ابتدائی طور 11یونیورسٹیوں کے لئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ نے ٹاپ پر منتخب ہونے والے 11امیدواروں کے انٹرویو کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال سلیکٹ ہوئے، ڈاکٹر زبیر اقبال نے 1992-95 میں زکریا یونیورسٹی سے انگلش میں ایم اے کیا تھا اور وہ اس وقت پرو ریکٹر نمل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے زیادہ تر اپنی سروس کا حصہ سرکاری اداروں کی ایڈمنسٹریشن میں گزارا ہے، تعلیمی اداروں کی ایڈمنسٹریشن میں ان کا صرف چار سال کا تجربہ ہے ۔
اس کےعلاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کےلئے ڈاکٹر نعیم احمد نے انٹرویو دیئے، ایجوکیشن یونیورسٹی کےلئے ڈاکٹر عاقب، نارووال یونیورسٹی کےلئے ڈاکٹر ممتاز انور چودھری، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کےلئے رؤف اعظم نے وائس چانسلر کے لئے انٹرویو دئے، ڈاکٹر رؤف اعظم اس سے قبل دو مرتبہ ایجوکشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔
یو ای ٹی یونیورسٹی لاہور کےلئے ڈاکٹر شاہد منیر ، آئی ٹی یونیورسٹی ارفع کریم کے لئے ڈاکٹر حماد ، یو ای ٹی ٹیکسلا کےلئے ڈاکٹر عنایت اور گجرات یونیورسٹی کےلئے ڈاکٹر شجاع نے انٹرویو دیے ۔
پنجاب یونیورسٹی کےلئے ٹاپ موجود ڈاکٹر محمد علی شاہ کو انٹرویو کےلئے بلایاگیا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود ڈاکٹر نیاز کو ہارٹ فیورٹ قرار دیاجارہا ہے، جس کی وجہ ان کا سیاسی اور بیوروکریٹک پس منظر ہے۔
اسی طرح جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کےلئے کسی بھی امیدوار کو فائنل نہیں کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے اس کے لئے سیٹ دوبارہ مشتہر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاپ 11 کے امیدواروں کے انٹرویو مکمل ہونے کے بعد حتمی امیدواروں کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔