Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8: سلطانز یا کنگز، جیت کے نشے میں سرشار دونوں ٹیموں کا ٹاکرا، کس کی ہوگی جیت؟؟

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے مقابلے ملتان و کراچی میں اپنی آب وتاب سے جاری ہیں۔آج ملتان میں زبردست ٹاکرا متوقع ہے، آج ملتان میں لیگ کا گیارہ واں میچ میزبان ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔

دونوں ٹیمیں اپنے گزشتہ میچز جیتنے کے بعد جیت کا سلسلسہ جاری رکھنے کا اعادہ کیے ہوئے ہیں۔

کراچی کنگز نے کراچی میں لاہور قلندرز کے خلاف فتح حاصل کی تھی، جبکہ ملتان سلطانز نے احسان اللہ احسان کی بالنگ ڈیوڈ ملر کی بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ وہ گراؤنڈ میں اپنی مہارتوں کا جلوہ دکھا پائیں گے؟

کراچی کنگز کی ٹیم کو لیگ میں اب تک صدمے اٹھانے پڑے ہیں، میر حمزہ،محمد عامر انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوچکے ہیں۔

ملتان سلطانز اپنے اب تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں چار میں فتح حاصل کر چکی ہے، ابتدائی میں میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں آخری لمحات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button