Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سمارٹ کرکٹ کھیلنے والا ہی کل کا میچ جیتے گا، اعظم خان

اسلام اباد یونائیٹڈ کے بیٹسمن اعظم خان نے کہا کہ ہے جو سمارٹ کرکٹ کھیلے گا وہ جیتے گا ، ملتان سلطانز کو ہوم گراونڈ کا ایڈوانٹیج ہے، مگر ہم تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

پی ایس ایل کے تمام میچ زبردست ہورہےہیں، کل کاںمیچ بھی شائقین کو پسند آئے گا ۔

ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اعظم خان کا کہنا تھا کہ سلطانز کے احسان اللہ کافی اچھی باولنگ کررہے ہیں، مگرجو سمارٹ کرکٹ کھیلے گا وہی جیتے گا، پی ایس ایل میں مزہ یہ ہی ہے ٹیمیں جب انڈر پریشر کھیلتے ہیں۔

ملتان کا کراوڈ بہت ہی اچھا ہے بہت مزہ ائے گا انکے سامنے کھیلنے کا ٹی ٹوینٹی کرکٹ جتنی فاسٹ ہوتی جارہی ہے اس میں نئے شارٹ کھلیتے رہنے چاہیں ۔

ہمارا کافی اچھا اسٹارٹ ہوا ہے ہم اس کو اگے لے کر چلیں گے ، ہم کوشش کرتے ہیں ہم سب ایک ہیں سب برابر ہیں ۔

میں ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا ہوا ہوں کافی کچھ پتہ بھی ہے اس لئے اپنے دیگر ساتھیوں کوبھی اس گراونڈ کے بارے میں آگاہ کروں گا ، پچ کافی اچھی لگ رہی ہے ہائی اسکوارنگ گیم ہوئے ہیں،اچھی اور پازیٹیو کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی کرکٹ کافی انجوائے کررہا ہوں ،حارث اور رضوان بھائی کا رول ٹاپ ارڈر کا ہے ،میرا رول مڈل ارڈر کا ہے ۔

لاسٹ ٹائم بھی اسلام اباد کی طرف سے کھیل رہا تھا کافی اچھی کرکٹ کھیلی ،گراونڈ میں اپکا کوئی بھی رشتہ نہیں ہوتا یہ چیز میں نے اپنے والد صاحب سے سیکھی ہے اس لئے کوئٹہ کے خلاف بھی اپنی پوری قوت کے ساتھ گیم کروں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button