Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آج شروع

آج سے تعلیم اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آج شروع ہوں گی، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جنوری 2023 کو صوبہ بھر کے سکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔
جبکہ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق صوبے بھر کے کالجز میں دوبارہ سے تدریسی سرگرمیاں دو جنوری سے شروع ہوں گی ۔