Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی

ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں موسم کی چھٹیاں 24 دسمبر سے شروع ہوں گی، اور 31 دسمبر تک جاری رہیں گی ۔
جبکہ دو جنوری سے تمام اداروں میں تدریس کا عمل شروع ہوگا ، اور مقررہ ٹائم ٹیبل عملدرآمد کیاجائے گا۔
تاہم بی ایس چارسالہ پروگرام ، امتحانات کے انعقاد بارے بورڈ اور یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد ہوگا۔