سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ونٹر سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا
ملتان ڈویژن کے دستہ نے مختلف کھیلوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ اور سلور۔ براونز میڈلز حاصل کیے۔
دستہ کی قیادت رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کی۔
ملتان ڈویژن کی فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرگودھا کے خلاف فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ بیڈمنٹن گرلز میں سلور۔ ٹیبل ٹینس بوائز میں سلور اور گرلز میں براونز۔ جوڈو میل میں براونز جبکہ اتھلیٹکس میں ملتان ڈویژن کے اتھلیٹ نے چار سو میٹر میں سلور۔ جیولین تھرو میں سلور جبکہ شاٹ پٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی طارق قریشی ڈاریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔
ملتان ڈویژن کی اس شاندار کارکردگی پر فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان۔ نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر۔ میاں محمد جاوید قریشی صدر ملتان ڈسڑکٹ فٹبال ایسوسی ایشن۔ شفقت رحمان۔ رانا باقر علی۔ رانا مشتاق خواجہ حسن ودود۔انیس خان ۔اعظم جارج نے رانا ندیم انجم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور شاندار کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کے لیے شاندار فیسٹول کا انعقاد کرکے کھلاڑیوں کے دل جیت لیے ہیں۔
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے دستہ کی شاندار کامیابی اس بات کی مظہر ہے کہ ملتان میں کھلیوں کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے ، اور اس طرح کے مقابلہ جات ان کو نکھرنے کا مزید مواقع فراہم کریں گے۔