Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے اوقاتِ کار نافذ کردئیے گئے

محکمہ سکولز کی سابق روٹین کے مطابق سکولوں میں 16 اکتوبر سے اوقات کار تبدیل ہو جاتے ہیں مگر رواں برس محکمہ کی طرف سے سست روی دیکھنے میں آئی مگر کچھ ایجوکیشن اتھارٹیز ن نے نئے اوقات کار جاری کردئیے، یہ اوقات 16 اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل ہوں گے۔

نئے اوقات کار کے تحت لڑکوں کےسنگل شفٹ والے اسکول صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک کھلے رہیں گے (پیر سے جمعرات تک)، جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30 بجے ختم ہوں گی۔

لڑکیوں کے سنگل شفٹ والے لڑکیوں کے اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک (پیر سے جمعرات تک)، جمعہ کے دن اسکول 12:15 بجے بند ہو جائیں گے۔

ڈبل شفٹ لڑکوں کے اسکول کی پہلی شفٹ 8:45 سے دوپہر 12:45 تک ہوگی (پیر تا جمعرات)، جمعہ کو 12:30 بجے تک۔دوپہر/شام کی شفٹ 1:00 دوپہر سے 5:00 شام (پیر تا جمعرات) جبکہ جمعہ کو 2:00 بجے سے 5:00 بجے تک ہوگی۔

لڑکیوں کے اسکول کی صبح کی شفٹ 8:30 صبح سے 12:30 دوپہر (پیر تا جمعرات)، جمعہ کو 12:15 بجے تک ہوگی جبکہ دوپہر کی شفٹ 12:45 سے 4:45 شام (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 1:45 بجے سے 4:45 شام تک ہوگی۔

یہ اوقات سردیوں کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیے گئے ہیں تاکہ بچوں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

دوسری طرف محکمہ سکولز حکام کاکہنا ہےکہ تاحال نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے، امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ مراسلہ جاری کردیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button