Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق زکریا یونیورسٹی ملتان کے تمام تدریسی شعبہ جات، سب کیمپس، سینٹرز، انسٹی ٹیوٹ، سکول آف اکنامکس اور کانسٹیچونٹ کالجز 24 دسمبر سے5جنوری2025 تک بند رہیں گے۔
اس دوران غیر ملکیوں کے علاوہ تمام ہاسٹل (مرد اور خواتین) بند رہیں گے تاہم، تمام انتظامی شعبہ جات، یونیورسٹی لائبریری، تدریسی محکموں کے دفاتر، سب کیمپس، مراکز، سکول آف اکنامکس، انسٹی ٹیوٹ اور کانسٹیٹیونٹ کالج اس مدت کے دوران کھلے رہیں گے۔