Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ہیلمٹ اور لائسنس کی پابندی لگا دی گئی

زکریا یونیورسٹی میں موٹر سائیکل چلانے والے طلباء وطالبات پر ہیلمٹ اور لائسنس کی پابندی لگادی گئی۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی حکام نے کیمپس میں موٹر سائیکل لانے والے طلباء اور طالبات پر ہیلمٹ پہننے اور لائسنس رکھنے کی پابندی لگادی، سیکورٹی گارڈ کسی بھی جگہ چیک کرسکیں گے۔

یونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیاہے کہ 24 مئی سے اگر کوئی طالب علم بغیر ہیلمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس یونیورسٹی میں داخل ہوگا تو اسے گیٹس اور ڈیوٹی پر تعینات گارڈز مبلغ 1000 روپے جرمانہ کریں گے اور جرمانہ کو دو دن میں ادا کر نا ہوگا۔

سکیورٹی گارڈز کے ساتھ بحث و مباحثہ یا بلا وجہ تلخ کلامی کرنے والے ملازمین، طلباء و طالبات /کے کیسز ڈسپلن کمیٹی ارسال کئے جائیں گے، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ان طلباء وطالبات کا یو نیورسٹی میں داخلہ بند کر دیا جائے گا۔

تمام چیئر مین صاحبان ، ڈائر یکٹر ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبہ جات کے طلبا و طالبات کو 23 مئی تک یہ فیصلے سے آگاہ کردیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button