Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویمن ڈویژنل لیگ : ملتان کی ملسل دوسری فتح

پی سی بی کی زیرنگرانی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر جاری ،وومنز ڈویژنل لیگ میں ملتان نے مسلسل دو کامیابیاں اپنے نام کرلیں۔

ملتان کی اوپننگ جوڑی کپتان سکھاں فیض بہاولپور کے خلاف اور علینہ مسعود ڈیرہ غازیخان کے خلاف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

بہاولپور کے خلاف ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ میں مقررہ 20 اوورز میں 146رنز بنائے، سکھاں فیض(73رنز)اور علینہ مسعود (40رنز )نے 89رنز کا مضبوط اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا۔

بہاولپور کی وکٹ ٹیکرز میں سے حمیرا ۔مصباح اور سحر نے ایک ایک آؤٹ کیا۔

جوابی بیٹنگ میں بہاولپور اوورز کے مقررہ کوٹہ میں 8وکٹیں گنوا کر 97رنز جوڑ پائی۔تمینہ نے 11رنز بنائے۔

ملتان کی کامیاب بائولرز میں سے ہادیہ ۔ثناءگلزار اور عائشہ نے دو آؤٹ کیے۔

دریں دوسرے میچ میں ملتان نے پہلے بیٹنگ میں 142رنز بنانے کے بعد ڈیرہ غازیخان کو 66رنز پر آؤٹ کردیا۔

ان میچز میں امپائرنگ کے فرائض ہاشم علی اور رانا دلشاد نے انجام دیئے۔

حافظ حمزہ آفیشل سکورر تھے۔

علینہ مسعود نے جارحانہ 81رنز بنائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button