Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن امپاورمنٹ اینڈ منٹورنگ پروگرام : ویمن یونیورسٹی میں 90 اساتذہ کی ٹریننگ ہوگی

ویمن یونیورسٹی میں ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ منٹورنگ پروگرام کے انعقاد کےلئے اجلاس انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کےویمن ایمپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اس پروگرام کے حسن طریقے سے انعقاد اور ماڈیول کو زیر غور لایا گیا۔

اجلاس کی صدارت وائس چانسلر گوپروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی، اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اس پروگرام کا مقصد سرکاری یونیورسٹیوں کی خواتین ملازمین کی قائدانہ صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے تاکہ ان میں موجودہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ترقی تدریسی و انتظامی صلاحیتوں میں بہتری، ذہنی و جسمانی فلاح و بوجود اور پروفیشنل نیٹ ورکنگ جیسی خوبیاں نشو نما پاسکیں، ویمن یونی ورسٹی میں یہ تربیتی پروگرام کیئریر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر نگرانی چلایا جائے گا، جس کے مقاصد میں اولین ترجیح خواتین اساتذہ حملہ کی بتدریج اور مرحلہ دارتر بیت ہے تاکہ ادارے کے تعلیمی، تدریسی تحقیقی اور انتظامی معیارات کو بلند کیا جا سکے۔

اس پروگرام میں پانچ جامع ماڈیولز شامل ہیں پہلے سیشن میں چودہ منٹورز کے ساتھ30 رجسٹر خواتین کے تربیتی سیشنز کی منصوبہ بندی کی گئی۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ اس تربیتی پروگرام کا دورانیہ ایک سال ہے، جس میں تین مراحل میں ٹوٹل نوے رجسٹرڈ ممبران کو تربیت دی جائے گی، رجسٹرڈ ممبر تین ماہ کی ٹریننگ حاصل کریں گی۔

پہلے اجلاس میں رجسٹرار میمونہ خان ،ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ ڈاکٹر ملیکہ رانی،ڈائریکٹر اوررک ڈاکٹر کنول رحمان نے بھی شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button