Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خواتین کو اپنی زندگی میں حق وراثت لینا ہوگا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت کے حوالے سے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کووراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، خواتین زندگی میں حق نہ لیں توان کی اولاد دعویٰ نہیں کر سکتی۔
سپریم کورٹ میں پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا نانا کی جائیداد میں حق سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پشاور کی رہائشی خواتین کے بچوں کا نانا کی جائیداد میں حق کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت کے حوالے سے فیصلہ میں کہا خواتین کووراثت میں حق اپنی زندگی میں ہی لیناہوگا، خواتین زندگی میں حق نہ لیں توان کی اولاد دعویٰ نہیں کر سکتی۔
جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس میں کہا قانون وراثت میں خواتین کےحق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، دیکھنا ہوگا خواتین حق سے دستبردار ہوں یا دعوی نہ کریں توکیا ہوگا۔
خیال رہے عیسی خان نے 1935میں اپنی جائیداد بیٹے عبدالرحمان کومنتقل کر دی تھی، اور عیسیٰ خان نے اپنی دونوں بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا تھا ، جس کے بعد دونوں بہنوں نےاپنی زندگی میں وراثت نامے کو چیلنج نہیں کیا تھا۔
بعد ازاں دونوں خواتین کےبچوں نے 2004 میں نانا کی وراثت میں حق دعویٰ دائرکیا تھا ، سول کورٹ نے بچوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button