Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویمن ہاکی سیریز لیہ ڈسٹرکٹ نے جیت لی

حکومت پنجاب اور کمشنر ملتان کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وومن ہاکی سیریز کے دوسرے میچ میں لیہ ڈسٹرکٹ وومن ہاکی ٹیم نے ملتان ڈسٹرکٹ وومن ہاکی ٹیم کو دو کے مقابلہ میں چار گول سے ہرا کر دونوں میچز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ملتان ہاکی اسٹیڈیم ملتان میں لیہ ڈسٹرکٹ اور ملتان ڈسٹرکٹ کی وومن ہاکی ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز کے دونوں میچ میں لیہ ڈسٹرکٹ کی خواتین کھلاڑیوں نے ملتان ڈسٹرکٹ کی خواتین ہاکی ٹیم کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

دوسرے میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی رانا ندیم انجمڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان تھے، ان کے ہمراہ ڈی ایس او لیہ ڈسڑکٹ امتیازبھٹی۔ڈی ایس او ملتان فاروق لطیف۔۔اسد حبیب جبکہ آفیشلز میں جنید منظور۔مصدق حنیف۔صباح نسیم موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیہ کی وومن ہاکی ٹیم کے مشکور ہیں، جنہوں نے ہماری دعوت پر اس خاص دن کے حوالے سے یہاں آکر میچز کھیلے، ان میچز کے انعقاد کا بنیادی مقصد خواتین کھلاڑیوں کو سازگار ماحول فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اس طرح کے میچز کھیلنے سے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہوگا۔

انہوں نے مستقبل میں بھی خواتین کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے کرانے کا اعلان کیا۔

تقریب کے آخر میں ایونٹ میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button