Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ویمن لائف کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد

زکریا ملتان میں گولڈن جوبلی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

اسی تسلسل میں شعبہ ایجوکیشن میں ایک روزہ "وومن لائف کوچنگ” ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف لائف کوچ اور ٹرینر شاکرہ بنت شاکر ریسورس پرسن تھیں۔ ورکشاپ میں طالبات کے علاوہ خواتین اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین شعبہ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد دلشاد نے استقبالیہ خطبے میں مہمان ٹرینر کا وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ معیاری تعلیم و تربیت کے ذریعے ملک کی ابادی کے بڑے حصے خواتین کو فعال بنانا عصر حاضر کا اہم تقاضا ہے۔
ورکشاپ کی سرگرمیوں میں ٹرینر نے خواتین کو با اختیار بننے، ذاتی نشوونما، مثبت اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم کرنے اور قیادت کی مہارتوں کو موضوع بنایا۔

مکالماتی سیشن میں شرکاء کو اپنے ذاتی تجربات پر گفتگو کا موقع دیا گیا اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔

ورکشاپ کے شرکاء سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار اور شعبہ کی ڈائریکٹر امور طلبہ ڈاکٹر ارم گل گیلانی نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button