Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رائل سپر لیگ: آج خواتین کے مقابلے ہوں گے

پانچویں رائل سپر لیگ کے چھٹے روز آج (جمعرات ) دوپہر سوا 12بجے خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیلنج میچ ہو گا ۔

رائل شاہین اور آئی ایس پی سٹار کی خواتین ٹیمیں اس میچ میں شرکت کرینگی۔

قبل ازیں لیگ کے پانچویں روز پہلا میچ کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد نے رائل ریزیڈنسی کو 20رنز سے ہرا دیا، مین آف دی میچ صغیر پٹھان قرار پائے ۔

جبکہ دوسرا میچ رائل رچرڈ ملتان اور آر او ڈیلرز کی ٹیموں کے درمیان رات گئے جاری رہا ۔

اس موقع پر حبیب رفیق پرائیویٹ لیمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر رانا ظفر نے دیگر مہمانوں کے ساتھ میچ دیکھا، اور ٹیموں کی کاردگی کو سراہا ۔

انہوں نے رائل ارچرڈ ملتان پانچویں سپر لیگ کی میزبانی کرنے پر بہترین انتظامات کرنے کی مبارکباد بھی دی۔

رانا ظفر محمودنے کہا کہ رائل آرچرڈ ملتان اہلیان ملتان کے لئے کسی تحفے سے کم نہی جو جدید ترین سمارٹ سہولیات سے آراستہ شاندار ہائوسنگ منصوبہ ھے۔

واضح رہے کہ پانچویں سپر لیگ 6 نومبر تک جاری رہے گی

فائنل میچ کے اختتام پر میوزیکل نائٹ ہو گی، جسمیں ساحر علی بگا اور ملکو پرفارم کرینگے۔

داخلہ بالکل فری بزریعہ کارڈ ہو گا لیگ کے دوران شرکاء میں روزانہ قرعہ اندازی کے زریعے انعامات بھی دئے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button