Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین کا قومی ترقی میں کلیدی کردار ہے : ڈاکٹر عظمیٰ قریشی

وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان ڈاکٹرعظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ خواتین کا قومی ترقی میں کلیدی کردارہے۔

ملکی تعمیروترقی میں جس طرح خواتین کو شرکت کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں وہ حوصلہ افزاء ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواتین کی تقریبات کے سلسلے میں خواتین یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرکے تعاون سے ہونے والی خواتین کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جبکہ وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چیئرپرسن کنیزفاطمہ چدھڑ اور آزاد جمووکشمیر اسمبلی کے ممبرعاصم شریف بٹ مہمان خصوصی تھے۔

تقریب دوحصوں پر مشتمل تھی۔ پہلے حصے میں پینل بحث تھی جس میں خواتین کا تحفظ اور خواتین کو بااختیاربنانے کے عنوانات پرسیرحاصل گفتگو کی گئی۔

تقریب کے آرگنائزر شاہدمحمودانصاری اور گلنازکاشف تھے۔

تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹرعظمیٰ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواتین کا عالمی دن تجدید عزم کا تقاضا کرتا ہے کہ اس دن کو منانے کامقصد ہی یہی ہے کہ خواتین کو میدان عمل میں سرگرم رکھنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

جبکہ زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرکے انہیں ملکی ترقی میں برابر شریک رکھا جائے۔چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کنیزفاطمہ چدھڑ نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا ہم حصہ ہیں۔

ان کے مسائل کاحل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ خواتین کو تحفظ پر مبنی ماحول، انصاف کی فراہمی اور ان کے دیگر مسائل کے حل کیلئے وومن پرٹیکشن اتھارٹی حکومت پنجاب عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ہم خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کو تجدیدعہد کے طور پر منارہے ہیں اور خواتین کیلئے سازگارماحول کی فراہمی ہمارے جدوجہد کا خاصا ہے۔

ایم ایل اےآزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے کہا کہ خواتین ہمارے ملک وقوم کا سرمایہ ہیں۔ خواتین کے حقوق سے وابستہ تمام قوانین بنانے میں موجود حکومت اہم کرداراداکررہی ہے اور موجود حکومت نے بیشمار ایسے اقدامات کئے ہیں جن سے خواتین کو سازگارماحول میسرآئے گا۔

شاکرحسین شاکر، آصفہ سلیم ملک، گلنازکاشف اور شاہدمحمودانصاری نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملتان میں خواتین کو بااختیاربنانے کی جدوجہد میں عمل پیراہیں۔اور آٹھ مارچ کی مناسبت سے تقریبات انہی مقاصد کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ خواتین یونیورسٹی ملتان اس خظے کی بیٹیوں کوتعلیم وتربیت کے زیورسے مالامال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعمیر وترقی کیلئے ناقابل فراموش کرداراداکررہی ہے۔ اس کاتمام تر کریڈٹ ادارہ ہذا کی وائس چانسلر ڈاکٹرعظمی قریشی اور ان کی فیکلٹی ممبرز کوجاتاہے۔

اس تقریب کے موقع پر دوپینل کے شرکاء نے حصہ لیا۔ ان میں شاکرحسین شاکر، منیزہ بٹ، محمداحمد چشتی، زہرہ سجادزیدی اورشمائلہ ایازشاہ، عظمیٰ امین، مبشرہ شاہد ایڈووکیٹ نے حصہ لیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کی طالبات نے ٹیبلو پیش کیا اور ماہرنفسیات ڈاکٹرسجادصدیقی نے خصوصی لیکچر پیش کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹرعدیلہ سعید، ڈاکٹراسماء بشیر، ڈاکٹرشاہدہ رسول، ڈاکٹرمیمونہ یاسمین، رضوان صدیقی سمیت سماجی رہنما چوہدری منصورایڈووکیٹ، وقاص فرید قریشی، امیرنواز ملک اور اقبال بلوچ شریک تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button