Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کا تیسرے کانووکیشن میں1768 طالبات کو گولڈ میڈل ،اور اسناد تقسیم کردی گئیں

ویمن یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن کی تقریب متی تل کیمپس میں منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی کمشنر ایف بی آر زاہد ہ سرفراز تھیں۔
جبکہ گورنر چانسلر نے اپنی مصروفیات کے باعث ڈگری دینے کے اختیارات وائس چانسلر کو تفویض کردئے تھے ۔
کانوکیشن میں یونیورسٹی کے پہلی 8 پی ایچ ڈی کرنے والے سکالز کو ڈگری دی گئیں، جن میں ڈاکٹر سعدیہ بشیر، ڈاکٹر ثنا ریاض، ڈاکٹر نازیہ سلیمان ،ڈاکٹر میمونہ یاسین، ڈاکٹر فاطمہ علی، ڈاکٹر حراعلی، ڈاکٹر عظمیٰ صدیق، اور ڈاکٹر سونیا اقبال شامل تھیں، جبکہ 64طالبات کو گولڈ میڈلز دیے گئے ، جبکہ مجموعی طور 1768اسناد تقسیم کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد ہ سرفراز نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی عظیم درس گاہ کے تیسرے کانووکیشن کے انعقاد سے یہ خواب پورا ہورہا ہے جو برسوں سے یہاں کے افراد دیکھتے آئے ہیں کہ خواتین کےلئے ایک اعلیٰ تعلیم ادارہ ہونا چاہیے حکومت تعلیم کواولین ترجیح کے طور پر دیکھ رہی ہے، اندرونی انتشار کے باوجود حکومت خواتین کو تعلیم کی تمام ترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش میں لگی ہے، اوران کے تعلیمی اداروں کو جدید تقاضوں سے آراستہ کیا جارہا ہے ، خوشی کے بات ہے کہ جن علوم کےلئے ہماری طالبات کو دوسرے شہر جانا پڑتا تھا اب ایک چھت کےتلے ان کے اپنے شہر میں دستیاب ہے، لیکن ابھی ہمیں بہت جدوجہد کرنی ہے ، منزل ابھی دور ہے ، تاہم راستہ واضح ہوگیا ہے کہ ترقی کا راستہ علم کا راستہ ہے ۔
ہمارا ملک اس وقت یہاں اس وقت بین الاقومی سازشوں میں گھیرا ہے وہاں معاشی طور پر ترقی بھی کررہا ہے ، سی پیک کو اپنے دوست چین کے ساتھ شروع کیا ہے مخالفین کی سازشوں کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے ، اور پاکستان ترقی کی راہ پر چل رہا ہے، آنے والے دور میں یہ منصوبہ ہماری معاشی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگاملک میں سرمایہ داروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے سرمایہ کاری کےلئے سب سے اہم شرط پرامن ہونا ہے دہشت گردی کا شکار ملک میں اب پاک فوج اور دیگر ایجنسوں کی مدد سے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادئے گئے ہیںاور ہماری فوج کی اس کارکردگی کو انٹرنیشنلی تسلیم بھی کرلیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایچ ای ڈی نے کالجزاور یونیورسٹیوں میں ریسرچ اور دیگر منصوبوں کےلئے لائحہ دیا ہے جس کی وجہ سے کوالٹی ایجوکیشن سامنے آئی ہے، حکومت نے وطن عزیز کی ترقی عوام کی فلاح وبہود کےلئے میرٹ پالیسی کو مدنظر رکھا پنجاب واحد صوبہ ہے یہاں کی گورنرنس کامیاب ہے ، انہوں نے کہاکہ ہماری اس یونیورسٹی کی طالبات اس وقت امریکا ، یورپ سمیت دنیا بھر کے ملکوں میں ایڈمنسٹرسروسز اور دیگر خدما ت سرانجام دے رہی ہیں، امیدہے مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہےگا۔
اس سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ مختصروقت میں یونیورسٹی کو جدید تقاضوں سے آراستہ کیاگیا ہے ہمارا ایل ایم ایس سسٹم کو ایچ ای سی نے عالمی معیار کا قرار دیا ہم نے کورونا کے دوران سمارٹ کلاسز رومز کا کامیاب تجربہ کیا ، جس کی وجہ سے ہماری تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں۔
 ہماری فیکلٹی میں اس وقت 27اساتذہ ایسے ہیں نو ایچ ای سی کے منظور شدہ پی ایچ ڈی سپروائزر ہیں ہم نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ٹوڈنٹس کی کونسل بنا رہے ہیں ، کریکٹر بلڈنگ کےلئے 160سیمینار منعقد کراچکے ہیں ہماری کاکردگی کو دیکھتے ہوئے ایچ ای سی نے ہمار اپی سی ون منظور کرلیا ہے ،جبکہ پنجاب حکومت نے بھی مختلف پراجیکٹ کےلئے 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں جو یونیورسٹی میں نئے بلاکس اورلیبس بنانے کےلئے استعمال ہوں گے ، آخر میں یونیورسٹی کے ایلومینائیز مس ہمانصیب اور مس نویرا کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button