Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ویمن یونیورسٹی کی ایک اور تردید سامنے آگئی

ویمن یونیورسٹی ملتان کی ترجمان نے کہا ہے کہ ویمن یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ۔

یہ بھی پڑھیں۔

ویمن یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ز کی بھرتی خلاف میرٹ کرنے کے الزامات ، انتظامیہ کی تردید

امیدوار سدرہ نے شعبہ باٹنی میں اسسٹنٹ پروفیسر (BS-19/TTS) کے عہدے کے لیے درخواست دی، اس پوسٹ کے لیے ان کی اہلیت کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے کوئی مسئلہ نہیں اٹھایا گیا تھا۔

دو آسامیوں کے لیے دس (10) اعلیٰ اہل امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ ان کی تعلیمی کارکردگی (میٹرک سے ایم ایس/ایم فل تک)، پوزیشن اور تحقیقی مقالے کی بنیاد پر یونیورسٹی کے منظورکردہ سٹیچوز کی مطابق کی گئی۔

امیدوار سدرہ اکیڈمیا میں نمبر کم ہونے کی وجہ سے شارٹ لسٹ نہیں ہوسکیں ، ایچ ای سی کے ہدایت پر یونیورسٹی نے سیٹ مشتہر کی مگر یہ سلیکشن بورڈ کے معیارات پر پوری نہیں اتریں، اس لئے ان کو ان کو انٹرویو کےلئے کال نہیں دی گئی ، ویمن یونیورسٹی میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔

اس حوالے سے ممبرز آف سلیکشن بورڈ نے اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے انجام دیئے ہیں، اس لئے تمام امیدواروں کو اوپن فورم پر میرٹ کے مطابق مواقع دیئے گئے ہیں ۔

امیدوار کی جانب سے انتظامی افسران کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو افسوس ناک ہے ویمن یونیورسٹی ملتان معیار اور ترقی کے راستے پر گامزن ہیں، اور کسی بھی شر پسند پھیلانے والے عناصر اس ترقی کے سفر کو روک نہیں سکتے۔
ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان امیدواروں کی رویے کی مذمت کرتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button