Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان نے ٹرانس جینڈرز کےلئے دروازے کھول دئے

ویمن یونیورسٹی ملتان نے بھی ٹرانس جینڈر کو داخلے دینے کا اعلان کردیا ہے، اور اس بارے پالیسی بھی جاری کردی ہے۔
جس میں کہا گیاہے کہ صرف خواتین ٹرانس جینڈر داخلہ لینے کی اہل ہوں گی، اور ان کا پیدائشی طور پر ٹرانس جینڈر ہونا لازم ہے، جبکہ نادرا میں بھی انکی رجسٹریشن بطور ٹرانس جینڈر کے ہونی چاہیے جبکہ کسی بھی سرکاری میڈیکل بورڈ سے ان کا مخنث ہونا ڈیکلیئر ہونا بھی لازم ہوگا، جس کے بعد وہ داخلہ لینے کی اہل ہوں گی۔
چیئرپرسن داخلہ کمیٹی کے مطابق ٹرانس جینڈر تمام مضامین میں داخلہ لے سکیں گی، ان کو آن لائن اپلائی کرنا ہوگا، جبکہ تمام کوائف بھی جمع کرانا ہوں گے ۔