Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی کا بڑا اعزاز

گرین میڑک یونیورسٹیز رینکنگ ، نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی ملتان نے پاکستان میں میدان مار لیا، پہلے نمبر براجمان ہوگئیں ۔
تفصیل کے مطابق دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کرنے والی آرگنائزیشن یو آئی گرین میٹرک نے اپنی 2021 کی درجہ بندی کا اعلان جکارتہ انڈونیشیا میں کردیا ۔
درجہ بندی ماحولیاتی پائیداری, تعلیمی تحقیق، موسمیاتی تبدیلی، ویسٹ منیجمنٹ، یونیورسٹی انفراسٹکچر، ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامل کی بنیاد پر کی گئی۔
ٹاپ 20 میں یورپ اورامریکا کی یونیورسٹیاں ہیں تاہم پاکستان کی یونیورسٹیوں ک درمیان درجہ بندی کے مطابق جامعہ زرعیہ ملتان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ وہ انٹرنیشنل سطح پر 154ویں نمبر رہے ، دوسری پوزیشن نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد اور تیسری پوزیشن بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے حاصل کیا سب سے خراب سکور زکریا یونیورسٹی ملتان کا رہا، عالمی درجہ بندی میں وہ 913ویں پوزیشن پرہے جبکہ ملکی یونیورسٹیوں میں 17ویں پوزیشن پر آگئی ہے ۔
ویمن یونیورسٹی ملتان نے اس ریکنگ میں اعزاز اپنے نام کیا عالمی ریکنگ میں 572ویں پوزیشن رکھنے والی ویمن یونیورسٹی ملتان نے پاکستان کے خواتین کے اداروں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاوعالمی ریکنگ 657 نے دوسری ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیوسٹی فیصل آباد عالمی ریکنگ 708نے تیسری گورنمنٹ صادق کالج یونیورسٹی بہاولپور عالمی ریکنگ 773 نے چوتھی اور ویمن یونیورسٹی مردان عالمی ریکنگ 789نے 5ویں پوزیشن حاصل کی ۔
اس کامیابی پر نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے کہ عالمی درجہ بندی میں جامعہ زرعیہ ملتان نے 154ویں پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کو تقویت بخشی، ہم عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ جامعہ نے مختصر مدت میں اپنی محنت سے جو مقام حاصل کیا ہے وہ اسی جوش و جذبہ سے جاری رہے گا، اور جامعات کے ساتھ درجہ ندی بہتر کرنے پر تعاون برقرار رہے گا۔
مزید رئیس جامعہ نے اس پوزیشن کے حصول میں بے پناہ محنت پر پلانٹ فار لائف سوسائٹی کی ٹیم اور بالخصوص پرنسپل آفیسر اورک پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی، فوکل پرسن ڈاکٹر مقرب علی اورمحمد ذیشان کی خدمات کو سراہا۔
دوسری طرف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اس کامیابی کاسہرا اپنی فیکلٹی کے سر کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کامیابیوں اور ترقی کا سفر جاری رہے گا ، کوالٹی ایجوکیشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ، طالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی جاری رکھے جائے گی یہ کامیابی ہمارے عز م کو اور بھی مضبوط بناتی ہے کہ جنوبی پنجاب کے طالبات کو جدید علوم سے آراستہ کرتے رہیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button