Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کےلئے الیکشن، دو لیکچرار اور دو اسسٹنٹ پروفیسر کامیاب ہوگئیں

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کےلئے پہلی بار الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔

یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق ہونے والے الیکشن میں چار نشتیوں کےلئے 8امیدواروں میں مقابلہ تھا، الیکشن کمشنر رجسٹرارڈاکٹر قمررباب تھیں ۔

الیکشن میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی دو سیٹوں پر ڈاکٹر راحیلہ جبین، ڈاکٹر شازیہ پروین، ڈاکٹر ملکہ لیاقت، ڈاکٹر نورین صفدر میں مقابلہ تھا جبکہ لیکچر کی سیٹ کےلئے سمیرا خالد، ظل شمس، اقرا اشرف اور ڈاکٹر سعدیہ اقبال مدمقابل تھیں۔

نتائج کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر کےلئے ڈاکٹر نورین صفدر اور ملکہ لیاقت جبکہ لیکچرر کےلئے سمیرا خالد اور اقرا اشرف کامیاب ہوئیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عطا الحق اور سنڈیکیٹ ممبرز نے تمام انتخابی عمل کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ایک اور آئنی ذمے داری پوری کردی گئی یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق ممبران کی تعیناتی کا عمل مکمل کرلیاگیا ،مستقبل قریب میں تمام فورم پر ایکٹ کے مطابق ممبران تعینات کئے جائیں گے تاکے میرٹ کو یقینی بنایا جاسکے۔

ویمن یونیورسٹی ترقی کی نئی ڈگر پر چل رہی ہے ہم اپنا سفر کامیابی سے طے کررہے ہیں ، جس کے ثمرات ہماری طالبات تک پہنچ رہے ہیں ۔کامیابی کا یہ سفر جاری رہے گا تاکے یہ درس گاہ اس خطے کی سب بڑا تعلیمی ادارہ بن سکے ۔

اکیڈمک کونسل کے منتخب ممبران تین سال تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گے، اس عمل میں تمام اساتذہ نے جوش وجذبے سے حصہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار بے نظیر پیٹر بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button