Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

یو ایس پاکستان یونیورسٹیز پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام کے منصوبے کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سنٹر آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ اور کینئرڈ کالج لاہور کے تعاون سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان ’’تعلیمی کے میدان میں لیڈرشپ ‘‘نصاب کی تیاری ، تعلیم کا فروغ تھا "۔

ورکشاپ کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں، جبکہ ریسورس پرسن کنیئرڈ کالج کی ڈین آف اپلائیڈ اینڈ پیور سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم تھیں، اس ورکشاپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ لیاقت تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہ ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ یہ ورکشاپ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس طرح کی سرگرمیوں سے جہاں کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا وہی جامعات کے مابین اشتراک عمل بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، ویمن یونیورسٹی ملک کی تمام بڑی جامعات کے ساتھ فعال اور موثر روابط کی خواہاں ہے ۔

ورکشاپ میں شامل فیکلٹی ممبران سے توقع ہے کہ وہ اپنی توانائیوں کو بروئے کار لائیں گی، ہماری یونیورسٹی ریسرچ کے کلچر کو فروغ دینے کی خواہاں ہے ریسرچرز کو ریسرچ کے بہتر مواقع فراہم کرینگے۔

ریسورس پرسنز ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارم انجمن نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کےلئے تعلیمی اداروں کے سربراہوں میں لیڈرشپ کا عنصر ہونا ضروری ہے، یہ ورکشاپ اساتذہ کی لیڈر شپ کی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے کی کاوش ہے جس میں ان کوآگاہی دی جائے گی کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحتیوں کی بدولت نئی نسل کی ذہنی نشورنما کرسکتی ہیں۔

یو ایس پاکستان یونیورسٹیز پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام کے منصوبے پاکستان بھر میں ورکشاپ منعقد کرائی جارہی ہیں ، جس کےلئے امریکی حکومت اور پاکستان میں یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشن فاؤنڈیشن مالی تعاون فراہم کرتے ہیں ۔

اس معاہدے کے تحت نصاب کی تیاری، تحقیقی تعاون اور اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس ورکشاپ میں زرعی یونیورسٹی ملتان، ایجوکیشن یونیورسٹی، اور نمل یونیورسٹی کے شرکاء نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button