Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان انسٹی ٹیوٹشنل پرفارمنس ایویلیشن مکمل ہوگئی ،کمیٹی نے رپورٹ مرتب کرلی

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کو جانچنے کےلئے ایچ ای سی کی ہدایت پر انسٹی ٹیوٹشنل پرفارمنس ایویلیشن کا عمل مکمل ہوگیا ۔

تین رکنی کمیٹی جس سربراہ پروفیسر ڈاکٹر انجینئر عامر اعجاز تھے ، جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد فاروق ، اور ڈائریکٹر این ایف سی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر عمران طاہر شامل تھے نے دو دن تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے کلاس رومز میں اساتذہ کی تدریس کو بھی مانیٹر کیا، اور زیر تعمیر پراجیکٹ کو بھی وزٹ کیا ۔

بعد ازں وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی نے بہت مختصر وقت میں اپنی چیزوں کو سٹریم لائم کیا ہے ، ہماری سٹیچوز منظور ہوچکے ہیں۔

ایچ ای سی ہدایات ک مطابق کلاسز کو بھی تیار کیا جارہا ہے ، ترقیاتی پراجیکٹس بھی جاری ہیں ہماری ریسرچ کا معیار روز بروز بہتر ہورہا ہے، ہم نے ریکارڈ ٹائم میں 30سے زائد پی ایچ ڈی سکالر پاس آوٹ کئے ہیں ترقی کا یہ عمل جاری رہے گا ۔

اس موقع پر ٹیم ممبران کا کہناتھا کہ ایچ ای سی کے مقررہ کردہ 11انڈیکٹرز کے مطابق ویمن یونیوسٹی کو پرکھنے کی کوشش کی ہے اور رپورٹ تیار کی ہے ، ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے بہت کم وقت میں اچھا کام کیا ہے یہ نئی یونیورسٹی ہے مگر وائس چانسلر نے بہت تیزی سے بہتر کام کئےہیں۔

ان کی آئینی باڈیزکے اجلاس تواتر سے ہورہے ہیں جو خوش آئند ہیں اور یونیورسٹی کے مستقبل کےلئے اچھا شگون ہے ۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب ،ڈاکٹر سارہ مصدق اور ڈاکٹر رائمہ نظر بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں