Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی تین روز انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کےلئے تیار

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام تیسری تین روزہ انٹرنیشنل کانفنرنس 28 نومبر سے شروع ہوگی ۔
"کیمیکل اور دیگر سائنسز کا پائیدار ترقی میں کردار "کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس 30 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی.
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہد محمود بیگ ہوں گے، جبکہ مہمان اعزاز اور پیٹرن ان چیف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ہوں گی ۔
کانفرنس میں کینڈا سے پرفیسر ڈیو آرگڈلیف،چین سے ڈاکٹر گوباوزو، سپین سے ڈاکٹر رافیل لیکو،ترکی سے پروفیسر افسین گنگرو اور ایران سے ڈاکٹر حشمت اے سمیع شرکت کریں گے ۔
تین روز کانفرنس میں روزانہ دو ٹکینکل سیشن ہوں گے۔