Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی آئیڈیاز ڈیزائن مقابلوں کی میزبانی کے لئے تیار

ویمن یونیورسٹی ملتان آج منگل کو آئیڈیاز ڈیزائن کے مقابلوں کی میزبانی کرےگی ۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ملتان بزنس انکوبیشن سنٹر نے سماجی تنظیم شعور شعور فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویئرنس کے تعاون سے دو روزہ آئیڈیا ڈیزائن مقابلہ منعقد کر رہی ہے۔

مقابلے میں طالبات کو اختراعی آئیڈیاز اور پروجیکٹس ڈیزائن کرنے کے اہداف دئے گئے ہیں ، جو موضوع رکھے گئے ہیں ان میں خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانا، صنفی بنیاد پر تشدد کا مقابلہ ، خواتین کے حقوق کی آواز کو بلند کرنا شامل ہیں ۔

ایونٹ کی میزبان ڈائریکٹر ماریہ کنول ہوں گی، پہلے روز مقابلے 10 بجے شروع ہوں گے اور تین بجے تک جاری رہیں گے ، جبکہ دوسرے روز 10 بجے سے ایک بجے مقابلے ہوں گے، جس کے بعد اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button