Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کا بڑا اعزاز

ویمن یونیورسٹی ملتان کی ایم فل کی طالبہ کا کاروباری آئیڈیا ’’پلان 9‘‘ کے لئے منتخب ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب آئی ٹی بورڈ نے انٹرپینور طلباء کو آگے لانے کےلئے ایک پروگرام شروع کیا ہے ، جس کو ہائی ٹیک پلان کا نام دیاگیا۔

جس کے 9 سیشن ہوچکے ہیں، پلان 9 کے لئے انٹرویوز زکریا یونیورسٹی کے اورک سنٹر میں ہوئے، جس میں ملتان کی یونیورسٹی کی 64 طلباء نے شرکت کی۔

جس میں ویمن یونیورسٹی کی طالبہ امامہ فیاض کا کارروباری آئیڈیا پروفیشنل گروتھ کے لئے منتخب کرلیاگیا ، اس پلان کے تحت ان کو چھ سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
جن میں 20 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ،دفتر، قانونی سپورٹ، نیٹ ورکنگ اور پروفیشنل سپورٹ شامل ہے ۔

امامہ فیاض چار طالبات کے گروپ میں بطور لیڈر کام کریں گی، اور اپنے آئیڈیا کو لانچ کریں گے ۔

امامہ فیاض ایک نوجوان متحرک کاروباری شخصیت ہیں، انہوں نے کیمیکو لمیٹڈ کے نام سے اپنی کمپنی رجسٹر کی ہے۔ یہ کمپنی مختلف مصنوعات تیار کرنے پر مبنی ہے جس میں ہاتھ دھونے، لوشن اور موسٹک ریپیلنٹ شامل ہیں۔

پلان 9میں منتخب ہونے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے طالبہ اور ڈاکٹر سارہ (چیئر پرسن شعبہ کیمسٹری کی خدمات کوسراہا ہے، یہ انتخاب طالبہ کی صلاحتیوں کا اعتراف ہے یہ پراجیکٹ جس کا مقصد ٹیک انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر یہ پلیٹ فارم آنے والے وقت میں روایتی ملازمتوں سے کاروبار کے مواقع پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button