Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی آج فاطمید کے بلڈ کیمپ کی میزبانی کرے گی

ویمن یونیورسٹی میں فاطمید کا بلڈکیمپ 29 ستمبر کو لگایا جائے گا، ا س سلسلے میں وائس چانسلر کی اجازت کے بعد ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر عدیلہ سعید نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

جس میں کہاگیا ہے کہ فاطمید تھیلسیما کا شکار بچوں کےلئے مفت خون فراہم کرتا ہے ، یہ ادارہ 1978سے عوامی مفاد کےلئے کام کررہا ہے۔

اسی سلسلے میں فاطمیدخون کاعطیہ کیمپ کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار اور بلڈ کیمپ آج 29 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ہوں گی۔

سیمینار میں تمام شعبوں کی فیکلٹی اور طالبات شرکت کریں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں