Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی آج دو ایونٹ کی میزبانی کرے گی

ویمن یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ فنانشل اینڈ بزنس گالا آج منگل کو کچہری کیمپس میں منعقد ہوگا۔

تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ہوں گی، گالا کی فوکل پرسن نورین صفدر (لیکچرر،انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز ) ہیں۔

علاوہ ازیں دی ویمن یونیورسٹی ملتان، کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی پی ایچ ڈی سکالر سمیرا صفدر کا پبلک ڈیفنس آج 14 مارچ کو کچہری کیمپس میں صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

ان کے ریسرچ مقالے کا عنوان ” عہد نبوی ﷺ میں مواساة اور عصر حاضر میں اس کا اطلاقی جائزہ” ہے، تقریب میں اساتذہ اور طالبات شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button