Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان آج دو ایونٹس کی میزبانی کرے گی

ویمن یونیورسٹی میں نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام اور سمیڈا کے زیر اہتمام اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور کیریئر کونسلنگ اور جاب پلیسمنٹ سنٹر کےاشتراک سے سیمینار 16 ستمبر کو ہوگا۔
کچہری کیمپس میں ہونے والے سیمینار کا عنوان انٹرپرینور شپ اور دستیاب کیرئر ذرائع رکھا گیا ہے ، سیمینار کی ریسوس پرسن معروف موٹیوٹر ثقلین سحر لیکچر دیں گے، سیمینار میں طلبا فیکلٹی ممبران شرکت کریں گے ۔
سیمینار کے اوقات صبح نوبجے شروع ہو گا ، سیمینار میں بزنس کرنے والی خواتین بھی شرکت کرسکیں گی؛ تاہم ان کو رجسٹریشن کرانا ہوگی، سیمینار میں چھوٹے کاروبار کو شروع کرنے اس کو چلانے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔
علاوہ ازیں ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کی پی ایچ ڈی سکالر سونیا اقبال کا پبلک ڈیفنس 16 ستمبر کو ہوگا ۔
ان کے تھیسس کا عنوان ” مشرقی خواتین افسانہ نگاروں کے منتخب ناول میں ثقافتی نقطہ نظر میں دوبارہ تصور کی شناخت "ہے۔
پبلک ڈیفنس کی تقریب کمیٹی روم وائس چانسلر آفس میں ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button