Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ: پاکستان ٹیم کی 6 کھلاڑیوں کا بھارت کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز

ڈیبیو کرنے والی کھلاڑیوں میں فضا فیاض، فاطمہ خان، علیشا مختیار، روزینہ اکرم، قرۃ العین اور ماہ نور زیب شامل

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئینٹی ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی 6 کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔

ڈیبیو کرنے والی کھلاڑیوں میں فضا فیاض۔فاطمہ خان۔علیشا مختیار۔روزینہ اکرم۔ قرۃ العین اور ماہ نور زیب شامل ہیں، انڈر 19 ٹیم کی مینجمنٹ نے پہلا میچ کھیلنے والی کھلاڑیوں کو ڈیبیو کیپ دیں۔

ہیڈ کوچ محسن کمال نے فضا فیاض اور فاطمہ خان جبکہ اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک نے روزینہ اکرم کو ڈیبیو کیپ پہنائیں۔

فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے علیشا مختیار۔ اینالسٹ عثمان شاہد نے قرۃ العین اور میڈیا مینجر محمد رفیع اللہ نے ماہ نور زیب کو ڈیبیو کیپ پہنائیں۔

مینجر ٹیم عائشہ جلیل اور مینجمنٹ نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی اور ٹیم مینجمنٹ نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button