گیم پلان کی بدولت میچ جیتا، ویسٹ انڈیز کپتان کریگ بریتھ ویت

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریک براتھیوٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی جیت ہے، ملتان میں کنڈیشن سخت تھیں مگر گیم پلان سے فتح حاصل کی۔
ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہمان کپتان کا کہنا تھا کہ دونوں میچوں میں پیچ مشکل تھی، ہم نے سکور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اچھا سکور ہونے سے ہم یہ میچ جیت سکے
بیٹرز کے لیے یہ پیچ بہت مشکل تھی، ہماری کوشش تھی کہ یہ پارٹنرشپ بنے اور بالنگ سے پاکستان پر پریشر ڈالیں، ہم چاہتے تھے کہ بیٹرز بہادری سے کھیلیں، ہمارے بیٹرز نے بہادری دیکھائی اور پھر بالرز نے 20 وکٹیں لیں، اس پیچ پر بیٹرز کی ایوریج بہت کم ہوتی ہے، بہت بہت مشکل تھا اس پیچ پر کھیلنا۔
اسلام آباد بہت خوبصورت جگہ ہے اچھے ویوز تھے کھانا اچھا تھا انجوائے کیا ،مگر یہاں تھوڑی پابندی زیادہ تھی ہوٹل سے نہیں نکلے مگر دورے کو انجوائے کیا ہے۔
آسڑیلیا کی نسبت یہاں کنڈیشن بہت مختلف تھی ہمارے کھلاڑی سمارٹ ہیں، انہوں نے اس کنڈیشن کو ریڈ کیا کیمار روچ چیمئن بالر ہیں بدقسمتی سے وہ انجرڈ ہوگئے ۔