زکریا یونیورسٹی : ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تیاری کی دس روزہ ورکشاپ شروع ہوگئی
یو ایس ایڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تیاری کی دس روزہ ورکشاپ شروع ہوگئی ہے ۔
ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر سلیانہ، ڈاکٹر عنبرین علیم ، فنانشل ایڈ آفیسرانتخاب عالم فنانشل ، ممتاز حسین اور ایچ ای سی کے پراجیکٹ منیجر محمد زبیر ملک نے خطاب کیا۔
ورکشاپ سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو را کبر کنڈی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب میں صرف بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کو ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تیاری کا سنٹر بنایاگیا ہے۔
ایچ ای سی کے ممتاز حسین نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔