Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین کو بااختیار شہری بنانے کے حوالے سے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

ویمن یونیورسٹی ملتان میں خواتین کو ٹریننگ کے ساتھ بااختیار شہری بنانے کے حوالے سے تین روز ہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ۔
ٹریننگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین زندگی کا ہر ہنر سیکھیں اور قیادت کا فریضہ بھی سرانجام دیں ،خواتین میں سماجی اقتصادی ترقی کے لیے تنقیدی سوچ کی مہارت کو فروغ دینے کےحوالے سے یہ ٹریننگ ورکشاپ بہت اہم ہے ، سماجی تنظیم شعور اور اورک ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے ہونے والی ورکشاپ کا انعقاد قابل ستائش ہے ، مستقبل میں بھی پسماندہ جنوبی پنجاب کی خواتین کو ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے اس طرح کے معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا اورتنقیدی سوچ کی مہارت سے جنوبی پنجاب کی طالبات اپنے مقاصد حاصل کر سکتی ہیں۔
موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج خواتین کو تربیت کے ذریعے بااختیار بنانا ہے تاکہ ان کی سماجی نقل و حرکت میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ ایک موثر افرادی قوت کے طور پر معاشی سرگرمیوں میں حصہ لے سکے ،ر ڈاکٹر قمر رباب رجسٹرار وومن یونیورسٹی ملتان نےکہا کہ یہ منصوبہ خواتین فیکلٹی، محققین اور طالبات کے لیے تربیت کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی اور کاروباری ماحول کو فروغ دے گا اور صوبائی/قومی سطح پر نجی شعبے، انکیوبیشن سینٹرز اور کاروباری اداروں اور سول سوسائٹی کی دیگر تنظیموں کے ساتھ روابط قائم کرے گا۔
لیڈ کنسلٹنٹ ڈاکٹر منزہ یعقوب نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد یونیورسٹیوں میں نوجوان خواتین (اساتذہ اور طالبات دونوں) میں تنقیدی سوچ کی مہارت اور تنقیدی حقوق نسواں کے شعور کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ پریکٹس کی کمیونٹی تشکیل دے کر سماجی و اقتصادی جبر کو چیلنج کرسکیں۔
ٹریننگ ورکشاپ میں ڈاکٹر مصباح مرزا ڈاکٹر حنا منیر (ایچ او ڈی ایجوکیشن)، ڈاکٹر عذرالیاقت، ڈاکٹر شاہدہ رسول (ایچ او ڈی اردو)، ڈاکٹر ذہین بینش (ایچ او ڈی ماس کام)، دیبا شہوار، سمیرا محبوب (ایچ او ڈی ہسٹری اینڈ پاک سٹڈیز)، ڈاکٹر .فاطمہ علی نے حصہ لیا۔
اس ٹریننگ کی فوکل پرسن ڈاکٹر مریم ذین تھیں پراجیکٹ مینیجر وردہ افتخار ٹرینرز صوفیہ حسین اور ڈاکٹر سونیا ارم مصنفہ , نویرہ فہد اور فلم ساز جینیفر لی نے لیکچرر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button