Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ورلڈ بینک کا پیف کے پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کروانے کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پنجاب ایجوکیشن سیکٹر پروگرام تھری کےکے تمام ا ہداف بڑے احسن انداز میں عبور کر لیے ہیں۔
پیف کی جانب سے ان تمام ٹارگٹس کی پانچ سالہ رپورٹس وقتاً فوقتاً ورلڈ بنک کے نمائندوں کو جمع کروائی جاتی رہی ہیں۔ ورلڈ بنک نے ان رپورٹس کی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کروا نے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) سید ساجد ترمذی نے کی۔ اجلاس میں ورلڈ بنک کی طرف سے منتخب کردہ ٹیم لیڈر نوید صالح،انسٹی ٹیوشنل ایکسپرٹ فرحین حسین، پی ایف ایم ایکسپرٹ سمیع اللہ خان، آئی ٹی سسٹم اینالسٹ رب نوازخان، ایجوکیشنل ایڈوائزر محسن زمان اور ایم اینڈای ایکسپرٹ عماد یوسف نے شرکت کی۔ جبکہ مانٹرنگ یونٹ کی جانب سے ہیڈ آف ریسرچ ابدال مفتی اور پروگرام آفیسر وجیہہ ریاض میٹنگ میں شریک ہوئے۔۔

زبید الحسن نے اہداف پر مکمل بریفنگ دی اور ورلڈ بنک کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا،ورلڈ بنک کے نوید صالح نےکہا کہ پیف کی تعلیمی خدمات قابل تعریف ہیں اورورلڈ بنک ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بہترین ماڈل ہے، جس کے تحت صوبہ پنجاب کے دوردراز علاقوں میں متوسط طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو سکولوں میں لایا جا رہا ہے ، اور پیف کی جانب سے ان بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ بہترین ماحول بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی ایم ڈی (سپورٹ سروسز) سید ساجد ترمذی نے کہا پیف ٹیم اور بالخصوص پیف پارٹنرز کی انتھک محنت شامل ہے، جنہوں نے پیف کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ٹارگٹس عبور کیے اور زیاد ہ سے زیادہ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لائے اور بہترین تعلیم مہیا کی پیف کے ماڈل میں اتنی کپیسٹی موجود ہے کہ اگر پیف کو مالی طور پر سپورٹ کیا جائے تو پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت کم خرچ میں مزید آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف سکولوں میں تعلیم کے لیے لا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button