Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے واک کا انعقاد

یومِ ارض، ورلڈ ارتھ ڈے یا زمین کا دن ہر سال 22 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ دن پہلی بار 1970 میں منایا گیا تھا اور اب ہر سال ارتھ ڈے نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام 192 سے زائد ممالک میں اسے منایا جاتا ہے۔

اسی سلسلے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ اینوائرینمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام یوم ارض منایا گیا۔

اس موقع پر ایک واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) ، ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ اینوائرینمینٹل سائنسز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق، دیگر اساتذہ،اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ایسے تمام ایام کی بہت زیادہ اہمیت ہے، اور جیسے کہ ہماری زندگی بالواسطہ اور بلاواسطہ زمین سے جڑی ہوئی ہے، اس لیے ہمیں زمین کے تحفظ کے لیے اپنی پوری تگ و دو کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ اینوائرینمینٹل سائنسز کی کاوشوں کو سراہا، اور زمین کے تحفظ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کا ڈسکشن فورم کروانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زمین کو بچانے کے لیے فکری، معاشی، وقتی اور دیگر طریقوں سے انویسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ اینوائرینمینٹل سائنسز نے کریکلم میں ایسے تمام ایام کی ضرورت اور اہمیت کو شامل کیا ہوا ہے۔

آخر میں حاضرین اور مہمانان گرامی نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی ماحول بچاؤ کوششوں کا اعادہ کیا اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کے دوام کا ارادہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر محمد باقر حسین، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر محمد عثمان جمشید، اور ڈاکٹر احمد محمود موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں