زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام ورلڈ ایگ ڈے منایا گیا

فیکلٹی کے طلباء و طالبات نے انڈوں کی غذائی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے 50 سے زائد ڈیشز تیار کی تھیں۔
جن میں ابلا ہوا انڈا، آملیٹ، پھینٹے ہوئے انڈے، پانی میں پکا ہوا انڈا، سنی سائیڈ اپ انڈا، انڈر سینڈوچ، انڈا فرائی، رائس انڈا، بریانی انڈا، کری انڈا ،پراٹھا انڈا رول ،ڈیولڈ ایگ انڈا، سلاد انڈا، برگر انڈا ،نگٹس انڈا، پڈنگ انڈا، حلوہ انڈا، کٹلٹ انڈا، پکوڑا انڈا، چومین انڈا، پیزا انڈا، ٹوسٹ انڈہ، ریپ انڈا ،کباب انڈا، مفن انڈا ،پاستہ، اور انڈا سوپ شامل تھے۔
اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد صحت اور غذائی تحفظ میں انڈوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
تقریب کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کیا، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ انڈے اعلی معیار کے پروٹین ضروری امائنو ایسڈز،وٹامنز اور منرلز کا سستا اور مکمل ذریعہ ہیں جو انسانی صحت اور نشونما کے لیے نہایت اہم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولٹری سیکٹر پاکستان کی غذائی سلامتی اور معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
آخر میں آگاہی واک بھی کی گئی، اس موقع پر ڈاکٹر عاطف رحمان،ڈاکٹر خواجہ کاشف،ڈاکٹر اصغر،ڈاکٹر بصیر، ڈاکٹر محمد شاہد ،ڈاکٹر حفیظ الرحمن سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔




















