Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا: شعبہ فوڈ سائنسز میں ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے 2025 کے سلسلے میں تقریب

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنسز میں ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے 2025کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی، اس تقریب کا مقصد خوراک کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں خوراک کے تحفظ، غذائی معیار اور سائنسی بنیادوں پر عمل درآمد کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

تقریب میں ماہرین غذائیت، حکومتی و نجی اداروں کے نمائندگان، یونیورسٹی اساتذہ، طلبہ، صنعت کارون نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار کی صدارت فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے کی، جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن زبیر احمد اعجاز تھے۔

دیگر اہم مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس نواز شریف زرعی یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان، چیئرمین، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی، ڈاکٹر انیلا حمید، چیئرپرسن، شعبہ اینیمل فوڈ پروڈکٹس اینڈ ٹیکنالوجی، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی، ڈاکٹر طارق اسماعیل، چیئرمین، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی، ڈاکٹر فرح، ڈپٹی ڈائریکٹر، پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور، محمد سیف، ڈائریکٹر فیملی فوڈز، شاہد مبین، ہیڈ آف کوالٹی، وولکا فوڈز شامل تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا کہ خوراک کی سلامتی صرف حکومت یا اداروں کی نہیں بلکہ ہر شہری، صارف اور صنعت کار کی مشترکہ ذمہ داری ہے، فوڈ سیفٹی کو صرف سرٹیفیکیشن تک محدود نہیں کرنا چاہیے، بلکہ خوراک سے وابستہ صنعتوں کو اس پر عملی اقدامات بھی لازمی طور پر کرنے چاہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button