Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ ہارٹ ڈے کا سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ویلنس سنٹر اور پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ورلڈ ہارٹ ڈے کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد عارف اور ڈاکٹر محمد عمیر وقاص نے دلوں کے امراض،ان سے بچاؤ اور ان کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی۔

ڈاکٹر محمد عارف نےآگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر اقوام متحدہ نے دنیا بھر کی توجہ کم آمدنی والے ممالک کی عوام میں دل کے امراض کی بڑھتی ہوئی شرح پر دلائی ۔

اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد سخت صحت اور اس کے نتائج کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

ہر سال لاکھوں لوگ ہارٹ فیل ہونے یا دل کے دیگر مسائل کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔دل جسم کا سب سے نازک حصہ ہے اور اس کا اسی طرح سے خیال رکھنا پڑتا ہے۔

لیکن موجودہ صورتحال میں دل کی صحت پیچھے رہ جاتی ہے اور بیماریاں آگے آگے۔آج اگر ہم صحت کے بنیادی اصولوں کو اپنائیں تو دل کے عارضوں کے باعث دنیا بھر میں ہونے والی اموات کو 25 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمیر وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں باشمول پاکستان سب سے زیادہ اموات دلوں کے امراض کے باعث ہوتی ہیں۔

دلوں کی بیماریوں کو اپنے روزمرہ معاملات کو بہتر انجام دے کر کم کیا جا سکتا ہے۔جس میں صحت مند زندگی اچھی خوراک،رویوں میں تبدیلی، سگریٹ نوشی سے اجتناب امراض کی جلدی تشخیص اور بلڈ پریشر کا کنٹرول شامل ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مھدی،ڈاکٹر عاطف رحمان،ڈاکٹر مرزا عابد محمود، ڈاکٹر نگہت رضا سمیت دیگر پارٹی اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button