Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے : فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے، ان کی ناکامی کا انتظار نہ کرے، انتظامی اور مالی لحاظ سے جو مدد فراہم کی جاسکتی ہے وہ افغانستان کو دی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات پر گہری نظر ہے، افغانستان میں انخلاء بڑا مسئلہ ہے اس میں پوری مدد کر رہے ہیں، دنیا افغانستان سے متعلق خطرات کو سمجھے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا نے پاکستان کے مشورے پر عمل کیا ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی، وزیر اعظم عمران خان نے جو بات کی وہ حرف بحرف درست ثابت ہوئی، دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے، ان کی ناکامی کا انتظار نہ کرے۔ انتظامی اور مالی لحاظ سے جو مدد فراہم کی جاسکتی ہے وہ افغانستان کو دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ انخلاء سے متعلق دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے، فیصلے طاقت کے بجائے عقل مندی سے کرنے چاہئیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بھارت سے فنڈ مل رہے تھے، ٹی ٹی پی نے جو دہشت گردی کی وہ بیرونی فنڈنگ کے بغیر ممکن نہ تھی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر 27 ارب ڈالر ہو چکے ہیں، ترسیلات زر 29 ارب ڈالر سے زائد ہو چکی ہیں، زرعی شعبے میں 11 سو ارب کاشت کاروں کو ملے۔
ان کاکہنا تھا کہ پہلے شہباز شریف طے کرلیں ان کی جماعت کی قیادت کون کرے گا، شادیاں ضرور کریں لیکن ہمارے پیسے سے نہ کریں، آپ کو پاکستان کے پیسے واپس کرنے ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button