Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں "باؤلے پن” کا عالمی دن منایا گیا

شعبہ کلینکل سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح باؤلے پن کا عالمی دن منایا گیا۔

باؤلے پن کے عالمی دن کے موقعہ پر غازی برادرز کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی ، جبکہ اس موقعہ پر شعبہ کلینیکل سائنسز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد، شعبہ پیتھوبیالوجی کے چیئرمین اور شعبہ بائیو سائنسز کے چیئرمین ، ڈاکٹر محمد سلیم اختر، ڈاکٹر اعجاز احمد ، ڈاکٹر سعید مرتضیٰ اور ڈاکٹر نبیل اعجاز، محمد شوکت موجود تھے ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ باؤلے پن کے مرض کی جانوروں سے انسانوں میں منتقلی روکنے کے لیے سوسائٹی میں آگاہی کی بہت ضرورت ہے، تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے۔

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باؤلے پن کی بیماری کی سو فیصد روک تھام کی جاسکتی ہے ، اگر ہم اپنے پالتو جانوروں میں اس بیماری کی ویکسینیشن دیے گئے شیڈول کے مطابق کروائیں۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سبطین بھٹی اور ڈاکٹر صابر نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت پنجاب نے اس بیماری کی روک تھام کے لیے جامع پالیسی مرتب کی ہے۔

سیمینار میں ڈی وی ایم کے طلباء نے اس سیمینار میں بھرپور شرکت کی۔

بعد ازاں آگاہی واک بھی کی گئی، جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی۔

جبکہ واک میں طلباء طالبات و اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں