Breaking NewsNationalتازہ ترین
بھوک کے دہانے پر لاکھوں افغانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ بھوک کے دہانے پر لاکھوں افغانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گارجین کا آرٹیکل شئیر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو ہنگامی طور پر افغانستان کی مدد کرنا ہوگی ، افغانستان کی مدد کرنا اقوا م متحدہ کےاصولوں کے مطابق فرض ہے ، بھوک کے دہانے پر لاکھوں افغانوں کوفوری امدادفراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
گارجین کے آرٹیکل میں سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کے برطانوی سیکریٹری خارجہ کو خط کا ذکر کیا گیا ہے ، جس میں افغانستان کےلیےفنڈز جمع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
سابق برطانوی وزیراعظم نے خط میں بتایا 2 کروڑ 30 لاکھ افغان بھوک اور افلاس سے متاثر ہیں۔