Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان (سجام) کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے پر سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان (سجام) کے زیر اہتمام تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی سینئر سپورٹس جرنلسٹ اور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان (سجام) کے فنانس سیکرٹری شاہد خان لودھی اور سینئر نائب صدر خالد چوہدری تھے۔

نقابت کے فرائض سپورٹس جرنلسٹ اور سیکرٹری اطلاعات سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان (سجام) اظہار عباسی نے سر انجام دیئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر سپورٹس جرنلسٹ شاہد خان لودھی نے کہا کہ دنیا بھر میں کھیلوں کی ترقی میں سپورٹس جرنلسٹ کا اہم کردار ہوتا ہے وہ کھیلوں میں مسائل کی نشاندہی کرتا ہے اور حکومت کو باور کراتا ہے کہ وہ مسائل کو حل کرے۔

اس کے علاوہ نوجوان ٹیلنٹ کو صحیح معنوں میں اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کرتا ہے اور سپورٹس فیڈریشنز اور تنظیموں کو اگاہ کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فونز نے بچوں کو کھیل سے دور کر دیا ہے سپورٹس جرنلسٹس اپنی تحریروں کے ذریعے والدین اور معاشرے کو باور کراتے ہیں کہ بچوں کو موبائل فونز سے جان چھڑوا کر کھیل کے میدانوں کو آباد کریں۔

اس موقع پر شاہد خان لودھی نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے پر تمام سپورٹس صحافیوں کو مبارک باد دی۔

سینئر نائب صدر ملتان پریس کلب خالد چوہدری نے کہاکہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، اس ہسپتالوں کو ویران کرنے کے لیے سپورٹس جرنلسٹس اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

تقریب میں سینئر جرنلسٹس بابر چودھری، ظفر السلام، زاہد گوندل، محمد جاوید، عادل چودھری، سرفراز اعوان، سہیل نیاز ، کپتان جاوید سمیت دیگر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر کیک کا کاٹا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لئے قلم کی طاقت کو استعمال کرتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button